i پاکستان

سیکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی،اسلام آباد، تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس کا آغاز ملتویتازترین

December 31, 2025

اسلام آباد، تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کر دیا گیا۔ڈی ایس ریلویز کے مطابق فریٹ ٹرین سروس کا آغاز سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے۔تینوں ممالک کے درمیان فریٹ ٹرین سروس کا آغاز بدھ کے روز کیا جانا تھا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے مال بردار ٹرین کو اسی سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی