پاک امریکا وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کردیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی تعریف کی ملاقات میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان اگست میں انسداددہشگردی مکالمے پرتبادلہ خیال ہوا،پاک امریکہ انسداددہشتگردی مکالمہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے دوطرفہ تعاون پربھی گفتگو ہوئی،داعش کیخلاف مشترکہ اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا،سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا،معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں دوطرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی