سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر پاورڈویژن نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فیسکو کے 27 گرڈ اور 80 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 17 مکمل اور 59 عارضی طور پر بحال کردیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گیپکو کے 11 گرڈز، 103 متاثرہ فیڈرز سے 89 مکمل اور 14 جزوی بحال کیے گئے ہیں، لیسکو میں 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 57 مکمل اور 10 جزوی طورپر بحال کر دیے گئے۔اسی طرح میپکو کے 153 متاثرہ فیڈرز میں سے صرف 4 مکمل اور 149 جزوی بحال ہوئے۔ پیسکو کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔پاورڈویژن کے مطابق پیسکو کے 86 فیڈرز مکمل اور 5 جزوی بحال ہوئے، شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر ہوئے، اس میں سے 13 فیڈر مکمل اور 5 جزوی بحال کیے گئے جب کہ مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل بحال کر دیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی