i پاکستان

سیلاب سے متاثر ہ 382 فیڈرز مکمل، 203 جزوی بحال کر دیئے گئےتازترین

September 25, 2025

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری،متاثر ہونے والے 382 فیڈرز مکمل،203 جزوی بحال کردیئیگئے،مجموعی طور پر سیلاب سے 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے تھے ۔پاورڈویژن کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک کمپنی (فیسکو)کے متاثرہ فیڈرزمیں سے 68 مکمل اور تیرہ جزوی طور پر بحال کردئیے گئے،فیصل آباد،چنیوٹ اورمیانوالی میں بجلی بحالی کا کام مکمل ہوگیا،لاہور الیکٹرک کمپنی کے 67 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہوا،لاہور،ننکانہ،شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا،ملتان الیکٹرک کمپنی کے متاثرہ فیڈرز میں سے 37مکمل،141 جزوی طور پر بحال کئے گئے۔پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی اترتے ہی باقی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کاکام شروع ہوجائیگا،گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کے ایک سو دو فیڈرمکمل اورایک جزوی طور پر بحال ہوچکے،سوات،صوابی اورڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا،شمالی وزیرستان اورخیبر کے 18متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کردیئیگئے،سکھر الیکٹرک کمپنی کے 44متاثرہ فیڈرعارضی طور پر بحال کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی