i پاکستان

سیلابی ریلا، وقت کم ہے، کچے کے مکین پانی آنے سے پہلے نقل مکانی کرجائیں، شرجیل میمن کی اپیلتازترین

September 03, 2025

وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کر لیں۔ اپنے یک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں۔انھوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔وزیر اطلاعا ت سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی