i پاکستان

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلانتازترین

July 17, 2025

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز محمود خان نے اعلان کیا کہ ہماری جماعت سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود کو ووٹ دے گی۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کر ونگا، ہمیں ایک سیٹ سے محروم کیا گیا اس پر بات ہوگی، ایم پی ایز سے ملاقات کے بعد باقی امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستیں ملنے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی تعداد 3 ہو جائے گی جبکہ اے این پی کے اراکین کی تعداد بھی 3 ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی