سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر ہائی وے کی حدود سے لاپتہ ہونے والا شہری شعیب گھر واپس پہنچ گیا ہے جبکہ کیماڑی سے لاپتہ قرار دیئے گئے شہری کے خلاف مقدمہ درج ہے جو ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔عدالت نے رپورٹ آنے کے بعد بعض درخواستیں نمٹا دیں اور دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔وکیلِ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اورنگی ٹان کے شہری نعمت اللہ اور سعید آباد کے محمد اکمل تاحال لاپتہ ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ ان کی بازیابی سے متعلق پیش رفت آئندہ سماعت پر پیش کی جائے اور ساتھ ہی کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئیملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی