سندھ بھر میں بارشوں کے بعد ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق جنوری سے 25 اگست تک سندھ بھر میں ملیریا کے ایک لاکھ 16 ہزار 828 کیسز سامنے آئے، کراچی سے ملیریا کے 1200 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ ضلع ملیر سے ملیریا کے 432 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 50 ہزار 499 جبکہ سکھر ڈویژن سے 9 ہزار 263 اور لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 33 ہزار 333 کیسز سامنے آئے۔میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 8 ہزار 943 جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویژن سے 13 ہزار 590 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال دماغی ملیریا کے بھی 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تینوں مریضوں کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی