i پاکستان

سندھ میں گریجویٹ اور اچھی شہرت کا حامل پولیس افسر ہی ایس ایچ او بن سکے گا، حکم نامہ جاریتازترین

September 04, 2025

سندھ بھر میں اب صرف گریجویٹ اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران ہی تھانیدار (ایس ایچ او تعینات ہوسکیں گے۔تفصیل کے مطابق صوبے میں صرف گریجویٹ اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو ہی تھانیدار تعینات کیے جانے کا حکم نامہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کے حکم نامے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے تناظر میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے جاری کیے گئے ایس او پیز کے تحت صرف ان پولیس افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کیا جائے جو گریجویٹس، اچھے رویے کے حامل ہیں اور جن کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم نامے اور شق میں اضافے کے بعد صوبے میں بڑی تعداد میں ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی