i پاکستان

سندھ میں سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں، میئر سکھرتازترین

September 02, 2025

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں۔مئیر سکھر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں کل 4 ستمبر کو بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس دوران سندھ میں ہائی فلڈ ہوگا لیکن ہم نے سپر فلڈ کی تیاری کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ سیلاب سے 16 ہزار سے دیہات اور 16 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج کی گنجائش ساڑھے 12 لاکھ اور سکھر بیراج کی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک ہے ، سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ حفاظتی بندوں کو پکا کردیا ہے، صوبے میں ممکنہ سپر فلڈ کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی