i پاکستان

سندھ میں تین سال میں ایک لاکھ کے قریب اساتذہ بھرتی،،صوبائی وزیر تعلیم نے بھرتیوں میں سفارشی کلچر کو مسترد کر دیاتازترین

July 02, 2025

صوبہ سندھ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب اساتذہ بھرتی کیے گئے ،صوبائی وزیر تعلیم نے بھرتیوں کے سلسلے میں سفارشی کلچر کو مسترد کر دیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 3 سال میں 93 ہزار 118 استاد بھرتی کر لیے ہیں، پی ایس ٹی کے 65 ہزار 417، جی ای ایس ٹی کے 27 ہزار 701 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔بھرتی ہونے والے اساتذہ میں 58 ہزار 613 مرد، 31 ہزار 75 خواتین اساتذہ شامل ہیں، اقلیتی کوٹہ پر 2100 اساتذہ، معذوروں کے کوٹہ پر 1330 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ بھرتی کرنے کا سلسلہ کافی مشکل مراحل تھا، صوبہ سندھ میں 3 سال کے اندر اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، ایک بھی ٹیچر سفارش پر بھرتی نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ نے انھیں میرٹ پر اساتذہ بھرتی کی ذمہ داری سونپی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی