i پاکستان

سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معطلی کی اجازت کی شق نہیں، ورلڈ بینکتازترین

May 14, 2025

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھپکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا ۔رپورٹ کے مطابق صد عالمی بینک اجے بانگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بنک کا کردار سہولت کار کا ہے۔صدر عالمی بینک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔صدر عالمی بینک نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیئے دونوں ممالک کا رضا مند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی