i پاکستان

سپارکور کی پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کی پیشگوئیتازترین

May 22, 2025

سپارکور نے ملک میں عیدالاضحی 7 جون 2025 (بروز ہفتہ ) کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریبا نہ ہونے کے برابر ہیں۔سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو ہونے کی توقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحی 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہیکہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے، اور ملک میں عیدالاضحی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی منائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی