سندھ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے سندھ ایمپلائز الائنس کے رہنمائوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ سندھ ایمپلائزالائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور ڈی آر الانس اور پنشن کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبات کلئے ہیں۔ سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کو بلاول ہائوس کے گھیرا کی دھمکی دی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی