i پاکستان

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں زیبا ویڈیو کیس، ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور اسکا ساتھی وارڈ سرونٹ گرفتارتازترین

July 09, 2025

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں کارروائی،خواتین مریضوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور اس کے ساتھی وارڈ سرونٹ زین العابدین کوحراست میں لے لیا گیا،ایکسرے ٹیکنیشن شکیل پر خواتین مریضوں سے نازیبا حرکات کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزامات ہیں، تفصیل کے مطابق راول پنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے سرکاری ٹی ایچ کیو ہسپتال کا ایکسرے ٹیکنیشن شکیل احمداور ذین نامی ہسپتال ملازم کو ایکسرے کیلئے آنے والی خواتین مریضوں اور خواتین اسٹاف کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور ساتھیوں کی مدد سے خواتین کی قابلِ اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کی شکایت پر نیشنل کرائم ایجنسی نے کاروائی کرتے ہوے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیکر راولپنڈی منتقل کردیا ہے،جبکہ خواتین کی شکایات پر سائیبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا ہے

ہسپتال انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ملزم شکیل پر خواتین کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے بھی الزامات ہیںدونوں ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے،تفتیش جاری ہے،اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ویڈیو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بنائی گئی یا کسی پرائیویٹ اسپتال میں،تصدیق جاری ہے،تفتیشی ادارہ ویڈیو کا فرانزک بھی کروا رہا ہے کہ ویڈیو حالیہ دنوں میں بنائی گئی یا پہلے کی ہے،زمہ دار زرائع کے مطابق یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ سرکاری ہسپتال میں درجنوں CCTV کیمرے لگے ہوئے ہیں اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے کمرے میں سکرین پر کیمروں کی ویڈیوز ہر وقت چل رہی ہوتی ہے ہسپتال انتظامیہ کا بے خبر اس واقع میں سوالیہ نشان ہے،گرفتار افراد سے مزید انکشافات کی توقع ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی