تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324 اورکراچی سے دوحاجانیوالی قطرایئر ویز کی پرواز کیوآر 611 شامل ہیں۔کراچی سے دبئی جانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 رات 5بجے کی بجائے 7بجے روانہ ہو ئی جبکہ کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200ساڑھے بارہ کے بجائے دوپہر تین بجے روانہ ہو ئی ۔کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143،کراچی سے تربت جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501 اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی