تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پیر کو کراچی سے روانہ ہونیوالی9 پروازیں منسوخ اور ایک تاخیر کا شکارہوگئی۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے بانکوک جانیوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اور 123بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پرواز پی ای 200 چارگھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی ۔ کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143،کراچی سے لاہورجانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے306اورکراچی سے سکھر جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے536بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی