i پاکستان

تمام قانونی راستے اختیار کیے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی، مشال یوسفزئیتازترین

November 28, 2025

پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمارا دھرنا آئین اور قانون کے مطابق تھا،تمام قانونی راستے اختیار کیے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔راولپنڈی میں دھرنے کے مقام سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی خیریت سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس جارہے ہیں۔سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتائیں گے کہ قانون کی دھجیاں کس طرح اڑائی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی