i پاکستان

ترجمان کے الیکٹرک نے سی ای او مونس علوی کے استعفے کی تردید کردیتازترین

August 01, 2025

ترجمان کے الیکٹرک نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے استعفے کی تردید کردی۔ترجمان کے الیکٹرک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سی ای او مونس علوی فیصلے کے خلاف اعلی عدالتی فورم میں جانے کا حق رکھتے ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے۔31 جولائی کو محتسب اعلی سندھ نے خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جب کہ ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔محتسب اعلی سندھ نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنیکا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔محتسب اعلی سندھ نے کہا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی