احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں چودھری پرویزالہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی، درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ پرویزالہی کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔عدالت کے ڈیوٹی جج نے ریفرنس کی سماعت کی، نیب لاہور نے پرویزالہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس جمع کروا رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی