i پاکستان

زمین خورد برد کیس کی سماعت کیلئے تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس انعام امین نے کیس سننے سے معذرت کرلیتازترین

May 23, 2025

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین خورد برد کے معاملے پر نیب تحقیقات کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تشکیل دیا گیا ڈویژنل بینچ تحلیل ہوگیا۔ بینچ کے رکن جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں اس مقدمے کے درخواست گزار کے وکیل رہ چکے ہیں، جس بنا پر انہوں نے مفاد کے ٹکرا سے بچنے کے لیے خود کو سماعت سے علیحدہ کرلیا۔ کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کرنی تھی۔بینچ ٹوٹنے کے بعد کیس کی فائل نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نیب نے اس کیس میں زمین خرد برد کے الزامات پر ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔نئے بینچ کی تشکیل کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ مقرر کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی