وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی اتھارٹی کے قیام کا بل تیار کرلیا ہے، زرعی اجناس کی تجارت، طلب ورسد کے معاملات کو باضابطہ بنایا جائے گا۔اتھارٹی زراعت سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ذمہ داری نبھائے گی، تاہم مجوزہ بل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر کابینہ اجلاس میں6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم کابینہ ارکان کو بیلاروس کے کامیاب دورے پر اعتماد میں لیں گے اور اس دوران روشن انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس وٹیکنالوجی کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی