سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغازہوگیا۔فزیکل ٹکٹس آج (ہفتہ کو)شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے۔تین ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے ۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے، فائنل کے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی