i کھیل

عبدالرزاق کے بیٹے نے پسندیدہ آل رائونڈر کا نام بتا دیاتازترین

October 11, 2022

سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اپنے والد کوکھیلتے دیکھا ہے، ان ہی کو دیکھ کر بولنگ بھی شروع کی، والد شروع سے ہی انسپائریشن ہیں،پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کی نمائندگی کر نے والے علی رزاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ والد ہمیشہ بتاتے ہیں کہ میں نے کہاں غلطی کی اور مجھے کیا کرنا ہے، ابھی وہ دوسری ٹیم کے کوچ ہیں لیکن پھر بھی میچ کے بعد بتاتے ہیں، ڈانٹ بھی پڑتی ہے، یہ تو ساتھ ساتھ چلتی ہے،نوجوان آل رائونڈر نے کہا کہ بیٹنگ میں رکی پونٹنگ سے متاثر ہوں، ان کی ویڈیوز دیکھتا ہوں جبکہ بین اسٹوکس میرے پسندیدہ آل رائونڈر ہیں ان کو فالو کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں بین اسٹوکس کی اپنے والد کے سامنے بھی تعریف کرتا ہوں، انہیں برا نہیں لگتا بس وہ مثبت کھیلنے کا کہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی