i کھیل

آئی ایل ٹی 20 ،ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دیتازترین

December 12, 2025

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں ایم آئی ایمریٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ فتح انہیں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر لے آئی، جہاں وہ چار پوائنٹس کے ساتھ مضبوطی سے موجود ہیں۔میچ میں ایم آئی ایمریٹس کے بولرز نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دبا قائم رکھا۔ فضل حق فاروقی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کامیندو مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نائٹ رائیڈرز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں صرف 122 رنز پر ڈھیر کر دی۔ اس شاندار آل رانڈ کارکردگی پر مینڈس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی