پاکستان کے ٹاپ رینکڈ سینئر ٹینس پلیر رشید ملک اور جرمنی کی مائیکے کلائن نے آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹرز ٹور ایم ٹی 200 کے مکسڈ ڈبلز 45+ ایونٹ کے فائنل کیلے کوالیفای کرلیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک جرمن جوڑی نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ناروے کے پیر ایوار واہل اور جرمنی کی جولیا رائزنر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں 0-6، 2-6 سے شکست دی۔رشید ملک اور کلائن نے میچ میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور عمدہ نیٹ پلے، شاندار سروسز اور بہترین کورٹ کوریج کے ذریعے حریفوں کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ دی بینک آف پنجاب کے زیرِ اہتمام کھیلنے والے رشید ملک پہلی مرتبہ مکسڈ ڈبلز 45+ کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ فائنل میں رشید ملک اور مائیکے کلائن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کی پیا کرومیناخر اور جرمنی کے ڈورین ڈی ہاسٹ سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی