بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کو بھی سیاست میں گھسیٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے پر ہماری پالیسی وہی ہے جو پچھلے ہفتے تھی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا لیکن اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جا سکتی کہ بھارت اور پاکستان کی کھلاڑیاں آپس میں ہاتھ ملائیں گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پانچ اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی