قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اچھا پرفارم نہیں کرپارہے، مجھ پر براوقت ضرور ہے لیکن بیٹنگ کا میری باولنگ سے کوی تعلق نہیں ، ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف اچھا نہیں کھیلی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے صائم ایوب کاکہنا تھا کہ پنڈی اسٹیڈیم میں ڈیو زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقن باولرز نے کنڈیشنرز کے حساب سے بالنگ کی ، ہمارے بیٹرز افریقن بالنگ کا سامنا اچھی طرح نہیں کر پائے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپناانٹینٹ نہیں بھولا، پہلے کی طرح کھیلنے کی کوشش کررہاہوں، انٹینٹ کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ، میری بیٹنگ کا میری باولنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے برا مرحلہ آیا ہواہے،بیٹنگ اچھی نہیں کررہالیکن کوشش ضرور کررہاہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی