i کھیل

ایشیا کپ کے بعد ایک اور ایونٹ میں ٹرافی کا تنازع اٹھنے کا امکانتازترین

November 17, 2025

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب میں بھی ٹرافی کا تنازع اٹھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحا میں شیڈولڈ ہے اور ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی فائنلسٹ ٹیم ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ کی طرح رائزنگ اسٹارز کا فائنل بھی ممکنہ طور ر پاکستان شاہینز اور انڈیا اے کی ٹیموں کے درمیان ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر میں ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے ان کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا، ٹرافی ابھی تک اے سی سی کے دفتر میں موجود ہے اور اے سی سی انڈیا کو تقریب میں آکر ٹرافی وصول کرنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی