i کھیل

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ5نومبر کوپاکستان کا دورہ کریں گےتازترین

November 01, 2025

ایشین فٹبال کنفیڈریشن(اے ایف سی ) کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ 2 روزہ دورے پر 5 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اے ایف سی کے صدر پی ایف ایف صدر محسن گیلانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیخ سلمان بن ابراہیم دورے میں وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اے ایف سی سربراہ پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے بھی ملیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی