بنگلہ دیش کے بیٹر نجم الحسن شنٹو بخار کے باعث جاپان میں جاری ایشین گیمز سے باہر ہوگئے۔ نجم الحسن شنٹو بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ناگویا پہنچنے کے بعد سے بخار میں مبتلا ہیں اور گزشتہ چار روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کے فزیو بیجدال اسلام خان کے مطابق شنٹو مسلسل بخار کے باعث کمزوری کا شکار ہیں اور ایشین گیمز میں مزید کھیلنے کے لیے بروقت صحت یاب ہونے کی توقع نہیں، جس کے باعث انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی