i کھیل

میں اور کوہلی پہلے کی نسبت بہت کم ملتے ہیں‘ روہت شرماتازترین

September 30, 2026

سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے ساتھ میری دوستی اور باہمی احترام آج بھی برقرار ہے مگر ہم دونوں اب پہلے کی نسبت بہت کم ملتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے اور ویرات نے تقریبا ایک ہی وقت میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا، میں 2007 میں اور ویرات کوہلی 2008 میں بھارتی ٹیم کا حصہ بنے۔روہت شرما نے بتایا ہے کہ پہلے ہم دونوں مسلسل دوروں پر ہوتے تھے اور ہر 5 سے 7 دن بعد ملاقات ہو جاتی تھی، ایک روزہ سیریز تقریبا ہر ماہ یا ڈیڑھ ماہ بعد ہونے کے باعث ہماری ملاقاتیں کم ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم دونوں ہی زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزارتے ہیں، ویرات کوہلی کا گھر بھی میرے گھر سے کافی دور ہے۔روہت نے کہا کہ میں اور ویرات ایک دوسرے کے کھیل پر مشورہ کرتے اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہیں، ویرات کوہلی آج بھی اسی جذبے کے ساتھ رنز بنانے اور بھارتی ٹیم کو کامیابیاں دلانے کے لیے میدان میں اترتے ہیں جس جذبے کے ساتھ وہ کیریئر کے میں آغاز میں میدان میں اترتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی