i کھیل

ایشین یوتھ گیمز والی بال میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاتازترین

October 28, 2025

بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پاکستان یوتھ والی بال ٹیم نے انڈونیشیا کو 1-3سے شکست دی ۔بحرین کے عیسی اسپورٹس ہال میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کا سیمی فائنل ایک گھنٹہ 34 منٹ جاری رہا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔میچ کا پہلا سیٹ انڈونیشیا نے 22-25 سے جیتا لیکن اس کے بعد پاکستان نے کم بیک کرکے مسلسل 3 سیٹس جیتے۔دوسرے اور تیسرے سیٹ میں پاکستان کو زیادہ مزاحمنت نہ ملی لیکن چوتھے سیٹ میں انڈونیشین پلیئرز نے خوب کھیل پیش کیا لیکن وہ پاکستان پر برتری نہ لے سکے۔یوں پاکستان نے سیمی فائنل میچ 22-25، 25-13، 25-19، اور 26-24 کے اسکور سے اپنے نام کرلیا ۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا ۔ پاکستان والی بال فیڈریشن ٹیم سے گولڈ میڈل کیلئے پر امید ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی