آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انگلینڈکے خلاف برسبین ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی اور پیٹ کمنز کو مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اسکواڈکے ساتھ برسبین میں موجودہوں گے اور تیاریاں جاری رکھیں گے، عثمان خواجہ اسکواڈ میں برقرار رہیں گے اور انہیں ٹیسٹ سے قبل فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی