i کھیل

ایشز ٹیسٹ، بین سٹوکس مچل سٹارک کی گیند پر آئو ٹ ہوکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرلتازترین

December 19, 2025

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس اس وقت شدید غصے میں نظر آئے جب وہ مچل سٹارک کی شاندار گیند پر آئوٹ ہو گئے۔ جمعے کے روز سٹوکس نے ایک شاندار نصف سنچری اور جوفرا آرچر کے ساتھ اہم شراکت داری کے ذریعے انگلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم ان کی اننگز کا اختتام ایک دل شکن لمحے پر ہوا۔ اسٹارک نے 85ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک زبردست اِن سوئنگ ڈلیوری کی، جو آخری لمحات میں اندر آئی اور سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرائی۔ اسٹوکس اس گیند کو بالکل سمجھ نہ سکے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بارہویں بار تھا کہ اسٹارک نے انہیں آئو ٹ کیا۔آئو ٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس خود پر شدید برہم دکھائی دیے۔ انہوں نے غصے میں اچھل کر اپنا بلا ہوا میں اچھالا اور ڈریسنگ روم کی طرف غصے سے روانہ ہو گئے۔ واپسی کے دوران بھی وہ مسلسل خود سے باتیں کرتے رہے اور شدید مایوسی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی