i کھیل

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہرتازترین

October 27, 2025

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے، پہلے ایشیز ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے، توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ شروع کر دیں گے۔پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی