چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امین الاسلام کو بنگلا دیش بورڈ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا دونوں بورڈز کے درمیان کرکٹ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کامنتظر ہوں،خواہش ہے بنگلا دیش کرکٹ آپ کی قیادت میں مسلسل ترقی کرے۔امین الاسلام "بلبل" کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی