اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عاد پابندی کے متنازعہ فیصلے کی تحقیقات کیلے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایجوڈی کیٹرز نیایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان، قومی ہیرو ارشد ندیم اور سلمان بٹ کو تین نومبر کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوے پاکستان سپورٹس بورڈ کو اعلی سطح کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی جس پر سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کا پینل آف ایجوڈی کیٹرز تین نومبر کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ حکومتی ذراع کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے سے پاکستان کی اسپورٹس امیج کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے اور حکومت معاملے کی تہہ تک پہنچے گی کہ ایک ایسے کوچ کے خلاف اتنا سخت قدم کیوں اٹھایا گیا جس نے ملک کو اولمپکس میں فخر سے سر بلند کرایا۔واضح رہے کہ کوچ سلمان بٹ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی