قومی بیٹر بابر اعظم نے فرسٹ سلپ میں سماراوکرما کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے دوران 26.3 اوورز میں حارث رئوف کی گیند پر بابر اعظم نے فرسٹ سلپ میں سماراوکرما کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماراوکرما حارث کی گیند کھیلنے کیلئے کریز سے باہر نکلے اور ایج لگ کر گیند سلپ میں گئی اور بابر اعطم نے کوئی غلطی کیے بغیر ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا۔سری لنکا کے خلاف بابراعظم کے شاندار کیچ کے چرچے ہونے لگے، بابر کے شاندار کیچ کی بدولت سماراوکرما کی اننگز کا 39 رنز پر خاتمہ ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی