i کھیل

بھارت، سیلفی کے بہانے کبڈی کھلاڑی کا قتلتازترین

December 17, 2025

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں جاری کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے سیلفی کے بہانے فائرنگ کر کے معروف کبڈی کھلاڑی رانا بالاچوریا کو قتل کر دیا۔بھارتی پولیس کے مطابق رانا بالاچوریا ٹورنامنٹ کے دوران کبڈی گرائونڈ میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو سے تین افراد وہاں پہنچے، ملزمان نے کھلاڑیوں کے قریب جا کر تصویر بنانے کی خواہش ظاہر کی اور سیلفی کے بہانے رانا بالاچوریا کے بالکل قریب آ گئے، اسی دوران حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں رانا بالاچوریا کے چہرے اور جسم کے اوپری حصے پر چار سے پانچ گولیاں لگیں،جس کے بعد انہیں فوری طور پر شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد گرائو نڈ میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ تماشائی خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دئیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے فورا بعد فرار ہو گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے، واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیںرپورٹس کے مطابق اس قتل کو گینگ وار کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، بدنام زمانہ بمبیہا گینگ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رانا بالاچوریا کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی ہے،گینگ نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں کو مبینہ طور پر بھی پناہ دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی