i کھیل

بھارتی بیٹر کی ڈومیسٹک میچ میں دھواں دار بیٹنگ، 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالیتازترین

November 28, 2025

بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات کے بیٹر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر برق رفتار سنچری بنا ڈالی۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات اور سروسز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ جہاں سروسز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات کے کپتان ارول پٹیل نے دھواں دار بیٹنگ کی اور مخالف ٹیم کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پٹیل نے 31 گیندوں پر سنچری سکور کی جبکہ 37 گیندوں پر 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پٹیل کی اس اننگز میں 12 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ گجرات نے 183 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پٹیل کی 31 گیندوں پر سنچری کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل پٹیل نے ہی سید مشتاق علی ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں 28 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جو کہ ابھیشیک شرما کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارتی بیٹر کی تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی