بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم آئی سی سی کی جانب سے دیے گئے تقریبا 40 کروڑ روپے کے انعام کے علاوہ ہے، تو کل ملا کر ٹیم کو زبردست انعامی رقم ملنے والی ہے۔بھارت نے 2025 کا آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ فائنل ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے ہرایا اور پہلی بار ورلڈ چیمپئن بن گئی۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بتایا کہ یہ 51 کروڑ بھارتی روپے کی رقم پوری ٹیم، کوچز اور سپورٹ اسٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے 1983 میں کپل دیو نے مردوں کی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوا کر ایک نئے دور کی شروعات کی تھی، ویسے ہی آج خواتین ٹیم نے وہی جوش اور جذبہ واپس لے آیا ہے۔ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین ٹیم کو ملنے والا انعام مردوں کی ٹیم کے پچھلے سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انعام سے تقریبا آدھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی