i کھیل

بی پی ایل، شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کرلیاتازترین

December 15, 2025

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اتوار کو ڈھاکا پہنچ گئے، وہ اب بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ شعیب اخترکا فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔شعیب اختر کی شمولیت ٹیم کے لئے ایک اہم قدم ہے جس سے کیپیٹلز کی تیاری میں بین الاقوامی تجربے، جیتنے کے جذبے اور قیادت کی اہمیت بڑھے گی۔ لیگ کا 12 واں ایڈیشن 26 دسمبر سے شروع ہوگا، کیپیٹلز 27 دسمبر کوسلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں راجشاہی وارئرز کیخلاف میدان میں اترے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی