i کھیل

بریٹ لی نے آسٹریلیا کے موجود بولنگ اٹیک کو 2000 کے سنہری دور سے بہترین قرار دے دیاتازترین

December 15, 2025

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے موجودہ بولنگ اٹیک کو ملکی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دے دیا۔ بریٹ لی نے کہا کہ پیٹ کمنز کی زیرقیادت موجود گروپ نے 2000 کی دہائی کے سنہری دور کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ان کے مطابق کمنز، مچل اسٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل اٹیک اعداد و شمار اور کارکردگی کے اعتبار سے بے مثال ہے۔ چاروں بولرز مجموعی طور پر 389 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور 1586 وکٹیں نام رکھتے ہیں، اس میں تین بولرز 300 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کرچکے ہیں۔ہیزل ووڈ 295 وکٹوں کے ساتھ سنگ میل کے قریب ہیں، جن 35 ٹیسٹ میچز میں یہ چاروں ایک ساتھ کھیلے، ان میں آسٹریلیا نے 22 فتوحات حاصل کیں، 9 میں شکست ہوئی اور 4 میچ ڈرا رہے جبکہ اسی عرصے میں ان کی مشترکہ وکٹیں 567 رہیں جو ریکارڈ ہے۔ بریٹ لی نے کہا کہ مختلف ادوار کا موازنہ مشکل ضرور ہے مگر موجودہ بولنگ یونٹ کے ہر رکن کی طویل المدتی کامیابی اور مستقل مزاجی انہیں سب پر فوقیت دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی