i کھیل

دھند کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ نہ ہوسکا، شائقین نے رقم واپسی کا مطالبہ کردیاتازترین

December 18, 2025

دھند کے باعث میچ ختم ہونے پر شائقین نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رقم واپسی کا مطالبہ کردیا۔لکھنو ئو میں بھارت اور جنوبی افریقا کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاس ہوئے بغیر 6 انسپکشن کے بعد میچ آفیشلز نے دھند کے باعث میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔میچ ختم ہونے پر کرکٹ شائقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا اور ایک شہری نے کہا کہ میں گندم کی 3 بوریاں بیچ کر یہاں میچ دیکھنے آیا تھا، مجھے اپنی رقم واپس چاہیے۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ میچ دن میں کرایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا، ہمیں میچ دیکھنا تھا اب رقم کی واپسی بے معانی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے میچ ختم ہونے کی وجہ اسموگ کو قرار دیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی شیڈولنگ درست نہیں، سرد موسم میں ان علاقوں میں میچز نہیں کرانے چاہیے تھے، گرانڈ میں کھلاڑی ماسک پہنے تھے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک تھا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی لکھنو کے وینیو اور اسموگ کی وجہ سے بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی