i کھیل

دوسرا ٹیسٹ میچ ، سیکورٹی و ٹریفک کے خصوصی انتظامات ، راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران تعیناتتازترین

October 20, 2025

راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق سیکورٹی و ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ، راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی پی او ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی پی او سیف سٹی اور دیگرسی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او مانیٹرنگ کے لئے الگ سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، سی پی او تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں، سی پی او شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں ۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناہے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی