پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں عمر اکمل اور صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کیخلاف بابر اعظم بیٹنگ کے لئے میدان میں آئے تو دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آئو ٹ ہوگئے۔یہ 10واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آئو ٹ ہوئے۔ اس سے قبل وہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آئو ٹ ہوئے تھے۔بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔صائم ایوب 55 میچز میں، عمر اکمل 84 میچز میں جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10 بار صفر پر آئو ٹ ہوئے۔واضح رہے کہ مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئو ٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے ڈسن شناکا کے نام ہے جو 15 مرتبہ صفر پر آئو ٹ ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی