فیفا عرب کپ 2025میں میں سعودی عرب نے ایک سخت اور سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ کے اضافی وقت میں فلسطین کو دو ایک سے شکست دے دی۔دوحہ میں جاری عرب فٹبال کپ میں فلسطین کا سفر ختم ہو گیا ۔عرب نیوز کے مطابق ہروے رینارڈ کی ٹیم نے قطر کے الریان میں پہلے ہاف کے زیادہ تر حصے پر غلبہ رکھا۔ وہ فلسطین کی منظم دفاعی لائن کے خلاف کھیل رہے تھے، جس نے گروپ مرحلے کے تین میچوں میں سے دو میں مخالف ٹیم کو گول نہیں کرنے دیا تھا۔فارس البریکان نے سعودی عرب کو 58ویں منٹ میں پنالٹی سے برتری دلوائی جبکہ چھ منٹ فلسطین کے بعد عدی الادباغ نے گول کرکے میچ برابر کر دیا۔سعودی فٹبال ٹیم کو میچ کے آخر میں دوبارہ برتری حاصل کرنے کا موقع ملا جب اسے پنالٹی دی گئی، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے یہ فیصلہ رد کر دیا۔ یوں ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔میچ کے آخری پانچ منٹ میں اور پنالٹی شوٹ آٹ کے قریب محمد کنو نے فیصلہ کن گول کر دیا جب انہوں نے الدوسری کے بالکل درست کراس کو ہیڈ کر کے گول کیا، جس سے گرین فالکنز سیمی فائنل میں پہنچ گئے اور فلسطین کے شاندار کھیل کا اختتام ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی