پنجاب انٹر کلب سینئر مینز اینڈ ووممیز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے 3 روزہ مقابلے محمود شہید ویٹ لفٹنگ کلب سیٹلائٹ ٹاؤن میں کل شام اختتام پذیر ھو گے۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا جبکہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر میڈم نزھت جبیں چیرمین پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، کرنل ریٹائرڈ محمد آصف ڈار،سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن عقیل جاوید بٹ آرگنائزنگ سیکرٹری مقصود امجد راٹھور ،راشد ندیم بٹ ،نازش سلیم بٹ، محمد اسلام ناطق اور دیگر موجود تھے۔
،برادز ویٹ لفٹنگ کلب گوجرانوالہ کی ھونہار یونیورسٹی کی نیشنل ویٹ لفٹر مس سحر سبغت وائیں نے 58کلو گرام کیٹگری کلاس میں ٹوٹل 123کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل سنیچ میں 50+73-123کللو وزن اٹھایا اور بہترین وومین ویٹ لفٹر کا اعزاز جیتا۔ ان کے علاؤہ چوھدری محمد امین کلب کی86کلو کیٹگری میں زینب نے 52+72- ٹوٹل 122کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم لاھور کی مسز آمنہ بابر وسیم نے سنیچ میں 55+67-122 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل ، نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم کی دیگر گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹرذ میں 48 کلو زینت اشرف،53 کلو ، ایمان فاطمہ،63کلو بسمہ ،چوھدری امین کلب کی86 کلو زینب نے 52+70-112 ٹوٹل گولڈ ،86کلو پلس زومر مغل گولڈ جبکہ رفیق سپورٹس کلب کی فاطمہ اکرم50+67-117 گولڈ میڈل جیتا.چیمین شپ میں کثیر تعداد میں شائقین اور فیملیز شامل تھیں ۔



کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی