جنوبی افریقہ نے بھارتی سرزمین پر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو دو ،صفر سے وائٹ واش کر دیا۔بھارت کے گھر کے شیر مضبوط جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیئے جبکہ مہمان بیٹرز نے دونوں اننگز میں بہترین کارکردگی دکھا کر سیریز میں مکمل برتری ثابت کی۔549 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئی اور صرف 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس سے قبل بھارت پہلی اننگز میں محض 201 رنز بنا سکا تھا۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 489 رنز سکور کیے جبکہ دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آئو ٹ پر ڈکلیئر کر دی، مہمان ٹیم نے بھارت کو مجموعی طور پر 408 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت ہے جو پروٹیزکیلئے تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی